7 جون 2015 - 16:03
کوئٹہ میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق + تصاویر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار پشتون آباد کے علاقے کی ایک شاہراہ پر معمول کی گشت پر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی فائر کھول دیئے۔ حملے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ گیا۔ ملزمان واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے پولیس پر حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169